کراچی (نمائندہ خصوصی) ڈالر کی ذخیرہ اندوزی اور بلیک مارکیٹنگ مافیا کیخلاف کریک ڈاون سے ڈالرکی قدر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ گذشتہ ہفتے امریکی ڈالر ریورس گئیر میں رہا۔ گذشتہ ہفتے کاروبار کے آغاز میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 326 سے 329 روپے تک پہنچ گیا تھا ۔ پورے ہفتے میں ڈالر 24 روپے سستا ہوا۔ گزرشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 304 روپے پر بند ہوا تھا۔گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ،کاروباری ہفتے کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر 306 روپے پر تھا۔ گذشتہ روز ڈالر کے انٹربینک ریٹ 303 روپے سے نیچے آگئے تھے۔آئندہ دنوں میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی کا امکان بھی ہے۔جب کہ نگران حکومت نے ڈالر اور اشیا کی اسمگلنگ روکنے کیلئے بڑے اقدامات اٹھا لئے، تمام ایئرپورٹس پر امیگریشن عملے کو اسٹاپ لسٹ میں شامل افراد کو روکنے کی ہدایت کردی گئی، تاجر ، بلڈرز ، صنعتکار، ٹیکس چوری، حوالہ ہنڈی میں ملوث افراد کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل ہیں۔ایف آئی اے کی اسٹاپ لسٹ میں شامل افراد کی تعداد ایک ہزار سے زائد ہوگئی، ابتدائی طور پر اسٹاپ لسٹ میں اعلی عہدیداروں کے معاونین کے نام بھی شامل ہیں، سابق وزیراعلی مراد علی شاہ کے قریبی ساتھی اور افسران بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل ہیں۔ سابق حکومتوں میں شامل شخصیات اور افسران کے نام بھی شامل ہیں۔ اسٹاپ لسٹ میں تاجر ، بلڈرز، صنعتکاروں کے نام بھی شامل، بدعنوانی، ٹیکس چوری، حوالہ ہنڈی کے کاروبار میں شامل شخصیات کے نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل کرلئے گئے۔کرنسی، چینی اور پیٹرول کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل کرلئے گئے۔ سیاسی جماعت کی فنڈنگ کرنے والی شخصیات کے نام بھی اسٹاپ لسٹ میں شامل ، تمام ایئرپورٹس پر امیگریشن عملے کو اسٹاپ لسٹ میں شامل افراد کو روکنے کی ہدایت کردی گئی۔