لاہور (نمائندہ خصوصی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس چوروں کے خلاف ملک گیر آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق پہلے مرحلے میں لاہور اورکراچی سمیت بڑے شہروں کے 11ہزار افراد کی فہرست تیار کی گئی ہے جس میں صنعتکار، ملز مالکان، تاجر، پراپرٹی ڈیلرز اور دیگر شامل ہیں۔ذرائع کا بتانا ہےکہ فہرست میں شامل افرادکاروبارکی رفتار سے ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں ہوئے اور ٹیکس چوروں کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں جب کہ ٹیکس نوٹس پر ایک ہفتے میں دستاویزات دینا ہوں گی۔