جڑانوالہ (نمائندہ خصوصی) ملک سے کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے مہینہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو37.42 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جو جولائی 2022 کے مقابلہ میں 7.15 فیصدزیادہ ہے، جولائی 2022 میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات سے ملک کو34.92 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،جون کے مقابلہ میں جولائی میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پربھی اضافہ ریکارڈکیاگیا ہے، جون میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کاحجم 35.33 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں بڑھ کر37.42 ملین ڈالرہوگیا، مالی سال 2023 میں کھیلوں کے سامان کی برآمدات کاحجم 460.62 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا جومالی سال 2022 میں 506.92 ملین ڈالرتھااعدادوشمارکے مطابق جولائی میں فٹ بال کی برآمدات کاحجم 22.41 ملین ڈالرریکارڈکیا جوجون میں 18.22 ملین ڈالراورگزشتہ سال جولائی میں 18.42 ملین ڈالرتھا،اسی طرح جولائی میں دستانوں کی برآمدات کاحجم 6.64 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجون میں 6.12 ملین ڈالر اورگزشتہ سال جولائی میں 6.46 ملین ڈالرتھا۔