کراچی (نمائندہ خصوصی) بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کا 75واں یوم وفات (کل) 11ستمبر کومنایا جائےگا۔ بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلے میں ملک بھر میںتقریبات کا اہتمام کیا جائےگاجس سے خطاب کے دوران سیاسی و سماجی شخصیات بانی پاکستان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔یوم وفات کے سلسلے میں اخبارات سپیشل ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ پی ٹی وی،نجی ٹی وی چینلز اور علاقائی زبانوں کے ٹی وی چینلز بھی یوم وفات قائد اعظم کے سلسلے میں خصوصی پروگرام نشر کریں گے۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جنا ح ؒ25دسمبر 1876ءکو وزیر مینشن کراچی میں پیدا ہوئے آپ ایک عظیم لیڈر تھے جن کی بے باک قیادت میںمسلمانوں نے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا آپ پاکستان کے پہلے گورنر جنرل بنے پاکستان مین سرکاری طور پر آپ کوقائد اعظم اور بابائے قوم بھی کہا جاتا ہے۔آپ11ستمبر 1948ءکو وفات پا گئے تھے۔