اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس سماعت کے لئے مقرر کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم کے باوجود سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کے خلاف توہین عدالت کیس اسلام آباد ہائی کورٹ نے 28ستمبر کو سماعت کے لئے مقرر کردیا ہے۔کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کریں گے،آئی جی اسلام آباد کیس میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کرا چکے ہیں،معافی منظوری یا کیس کی کارروائی آگے بڑھانے پر فیصلہ آئندہ سماعت پر ہو گا۔