کراچی (نمائندہ خصوصی) سندھ میں پیپلز پارٹی کے خلاف اتحاد کے لیے سیاسی جماعتوں نے رابطے شروع کردیے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور جے یو آئی ف میں مشاورت جاری ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور جے یو آئی کے وفود کی کئی ملاقاتوں میں مختلف نکات پر اتفاق ہوگیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے خلاف سندھ بھر میں مشترکہ امیدوار کھڑے کیے جائیں گے۔ جس حلقے میں جس جماعت کی اکثریت ہوگی وہاں کوئی اتحادی اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرے گا۔دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کسی اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی۔