کراچی (نمائندہ خصوصی)گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے گورنر ہاوس کے گیٹ نمبر 1 کے باہر رکھے گئے لکی ڈرا باکس کا معائنہ کیا۔ گورنرسندھ نے کہا کہ اس باکس میں جشن آزادی کے موقع پر منعقد ہونے والی قافلہ آزادی ریلی کے شرکائ14 ستمبر تک شناختی کارڈ کی کاپی فون نمبر کے ساتھ ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 15ستمبر کو لکی ڈرا منعقد ہوگا جس میں اعلان کردہ انعامات دیئے جائیں گے۔واضح رہے کہ گورنرسندھ نے قافلہ آزادی ریلی کے دوران شرکائ کے لئے پلاٹ،عمرے کے ٹکٹ ،آئی فون ،موٹر سائیکلیں اور دیگر انعامات کا اعلان کیا تھا۔