اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک کو وفاقی وزیر مقرر کر دیا۔ صدر عارف علوی نے ڈاکٹر کوثر عبد اللہ ملک کی نگران وفاقی کابینہ میں تقرری نگران وزیر اعظم کی ایڈوائس پر آئین کے آرٹیکل 224 ون اے کے تحت کی۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ڈاکٹر کوثر عبداللہ ملک کو وفاقی وزیر مقرر کرنے کے لیے ایڈوائس صدر مملکت عارف علوی کو بھجوائی تھی۔