کراچی (نمائندہ خصوصی) چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلا بارش کا اسپیل 30 جون کی شام یا یکم جولائی کی صبح کو آئے گا۔تفصیلات کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کراچی کے موسم کے حوالے سے بیان میں کہا کہ گزشتہ روزشہرمیں توقع سے زیادہ بارش ہوئی ، 19 جون کوگرد آلود ہواوں اوربارش سے آگاہ کر دیا تھا۔سردار سرفرازنے کہا کہ حب ، لسبیلہ ،بلوچستان کے کچھ علاقوں میں شام کو ہلکی بارش جبکہ کراچی کے مشرق حصے میں شام کو گردآلود ہوائیں اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔چیف میٹرولوجسٹ نے بتایا کہ گڈاپ ، سرجانی ، اورنگی ٹان اورحب کےکچھ علاقوں میں بارش متوقع ہے۔سردار سرفراز نے کہا اگلا بارش کا اسپیل 30 جون کی شام یا یکم جولائی کی صبح کو آئےگا، تھرپارکر،میر پور خاص ،بدین میں برسات برسانےوالاسسٹم پہنچے گا ، آنے والےاسپیل کا دورانیہ 3 سے 4روزپر مشتمل ہو گا۔انھوں نے مزید بتایا کہ جولائی کا پورا مہینہ اور اگست کامڈمون سون کے پہلے ہاف پر مشتمل ہو گا ، مون سون کے پہلے ہاف میں شدت سے بارش برسنے کا امکان ہے تاہم مون سون کی مدت یکم جولائی سے لے کر 30ستمبرپر مشتمل ہو گی۔