کراچی (کامرس رپورٹر) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک ہفتے کے دوران ایک تولہ سونے کی قیمت میں27ہزار روپے کی ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق نگران وفاقی حکومت اور آرمی چیف کی جانب سے ملکی معیشت کو سہارا دینے کے غرض سے کئے گئے ممکنہ اقدامات کی بدولت سونے کی قیمت میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ایک ایک تولہ27ہزار100روپے سستا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2لاکھ39ہزار100روپے سے گھٹ کر2لاکھ12ہزار روپے کی کم ترین سطح پر آ گئی اسی طرح23ہزار234روپے کی نمایاں کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 2لاکھ4ہزار990روپے سے کم ہو کر1لاکھ81ہزار756روپے پر آ گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں21ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1940ڈالر سے گھٹ کر1919ڈالر کا ہو گیا۔