اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چینی کی قیمتوں سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی۔ وفاقی حکومت نے جسٹس شاہد کریم کے حکم امتناع کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، جسٹس اعجازالاحسن کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ 12 ستمبر کو سماعت کرے گا، وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف 4 مئی کو سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔