اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں ان لینڈ ریونیو سروس کے چوہتر افسران تبدیل کردیئے گئے ہیں ۔ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی،لاہور، پشاور، اسلام آباد، گوجرانوالہ، حیدراباد، کوئٹہ، راولپنڈی اور ایبٹ آباد کے افسران تبدیل کئے گئے ہیں، جن میں گریڈ بیس کے چھپن، گریڈ انیس کے پندرہ اور گریڈ اٹھارہ کے تین افسران شامل ہیں ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل کمشنرز، چیفس ، ڈائریکٹر، ایڈیشنل ڈائریکٹرز ،سیکرٹری اور سیکنڈ سیکرٹری کے تقرری و تبالے ہوئے ہیں ۔