اسلام آباد( نمائندہ خصوصی ) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے کو بوھرہ کمیونٹی کے 4 رکنی وفد نے عزت مآب شہزادہ حسین برہان الدین کی زیر قیادت ملاقات کی۔ شہزادہ حسین برہان الدین نے وزیراعظم کو اپنے والد اور بوھرہ کمیونٹی کے روحانی پیشوا سیدنا ڈاکٹر مفضل سیف الدین کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ وزیراعظم نے ملاقات میں ملک میں معاشی، سماجی، تعلیمی اور دیگر شعبوں میں بوھرہ کمیونٹی کی خدمات کو سراہا۔ وفد نے وزیراعظم کو بوھرہ کمیونٹی کے مختلف جاری منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا جن میں کراچی میں زیر تعمیر امراض قلب کے علاج کے لیے ہسپتال سر فہرست ہے۔ وزیراعظم نے ملاقات میں متعلقہ حکام کو بوھرہ کمیونٹی کے ساتھ تعاون اور ان کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی۔