اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) نے پن بجلی منصوبوں کے لیے نیا اوسط ٹیرف جاری کر دیا ۔نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں پن بجلی کا 50 فیصد تک کا حصہ ہے ،آئی پی پیز کی بجلی کی پیداوری لاگت 78 روپے فی تک فی یونٹ، پن بجلی کی قیمت 5 روپے فی یونٹ پن بجلی منصوبوں کے لیے نیا اوسط ٹیرف 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ مقررکیا گیا ہے ۔نیا ٹیرف مالی سال 2022-23 کے لیے جاری کیا گیا ہے ۔پن بجلی کے بعض منصوبوں کی پیداوری لاگت 1 روپے 54 پیسے فی یونٹ ہے ،سال 2022-23 کے لیے واپڈا کو 154 ارب روپے کا ریوینو درکار ہے ۔ دوسری جانب ورلڈ بنک سٹڈی کا کہنا ہے کہ واپڈا نے صوبوں کو پانی کے استعمال کے منافع کے طور پر ادا 40 ارب روپے ادا کرنے ہیں 15 کروڑ 60 لاکھ روپے ارسا کو چارجز کے مد میں ادا کیے جائینگے پن بجلی منصوبوں کی کیپسٹی پیمنٹ صفر ہے پن بجلی منصوبوں کے آئی پی پیز سے ٹیک آن پے بنیادوں پر بجلی خریدی جارہی ہے پاکستان میں مزید 17 سے 18 ڈیم بن سکتے ہیں۔