لاہور (نمائندہ خصوصی ) پنجاب کی نگراں حکومت نے11ججز کو 36 کروڑ روپے سے زائد کے قرضوں کی منظوری دے دی۔نگراں کابینہ کی قائمہ کمیٹی فنانس نے ججز کو بلا سود قرضوں کی منظوری دی، ججز کو تین سال کی بنیادی تنخواہ کے برابر رقم قرض دی جائے گی۔ لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو دیے جانے والے قرضے 12سال کی مدت کیلئے بلا سود ہوں گے۔ہائیکورٹ کے 11 ججز کو ان کی 36 بنیادی تنخواہوں کے برابر قرضہ دیا جائے گا۔ ان ججوں کی بنیادی تنخواہ 9 لاکھ روپے ماہانہ سے زائد ہے۔