لاڑکانہ(بیورو رپورٹ) لاڑکانہ میں 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ اور کشمور کندھ کوٹ اضلاع سے تعلق رکھنے والی کالعدم قوم پرست تنظیموں کے 100 کے لگ بھگ رہنماؤں اور کارکنوں نے قوم پرست جماعتوں سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کا پرچم ہاتھوں میں اٹھا کر قومے دھارے میں شمولیت اختیار کرلیا ہے، ایسا اعلان انہوں نے لاڑکانہ پریس کلب میں پرہجوم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر کالعدم قوم پرست جماعت سندھ ریوولیوشنری آرمی کے رہنما احمد علی سومرو، جسقم کندھ کوٹ کے جنرل سیکریٹری دلبر علی قمبرانی، جسقم کشمور کے جنرل سیکریٹری سراج احمد لاشاری، سندھ ترقی پسند پارٹی قمبر شہدادکوٹ کے جنرل سیکریٹری رشید احمد نے اپنے ساتھیوں محمد علی سبزوئی، مختیار علی سبزوئی، خادم سبزوئی، ذوالفقار سبزوئی، واجد سبزوئی، خادم عرف لال بادشاہ بلہڑو، نظیر بروہی، زاہد بروہی، الطاف رند، وقار رند اور دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قومپرست جماعتیں سندھ کے حقوق کا نعرہ لگاکر سندھ کے سادہ لوح افراد کو خاص طور پر نوجوانوں کو مضموم مقاصد اور ملک دشمن ایجنڈے پر چلاکر تخریبی کاروائیوں کے لیے استعمال کرتے ہیں ایسے سارے جسمم، جسم، جسقم اے، جسقم بی اور جساف جیسی تنظیمیں سندھ کے امن پسند لوگوں کو خفیہ مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں ان تنظیموں کے رہنما ملک دشمن ایجنسیوں کے پیسوں پر اپنے اہل و عیال کے ساتھ بیرون ملک میں رہ کر ہر طرح کی آسائش حاصل کررہے ہیں جبکہ منفی پروپگینڈہ کرکے نوجوانوں کو افواج پاکستان اور ملک کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، آج ہم کو مکمل احساس ہوچکا ہے کہ ان تنظیموں میں رہ کر ہم کو سوائے شرمندگی اور وقت ضایع کرنے کے سوا کچھ نہیں حاصل ہوا جس پاکستان کے خلاف ہم اور ہمارے ساتھی نعرہ لگاتے اور ریلیاں نکالتے رہے ہیں اس پاکستان نے درحقیقت ہمیں حقوق دیئے ہیں، عزت دی ہے اور پہنچان دی ہے، انہوں نے کہا کہ ہم تمام نوجوانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنی ساری توجہ تعلیم کی طرف دیں اور پاکستان کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کریں اور کسی بھی لسانیت اور قومیت کے سازش کا حصہ نہ بنیں، ہم سب ایک قوم ہیں اور پاکستانی ہیں ان تنظیموں کا جو بیرونی طاقتوں کے اشاروں پر چلا جا رہا ہے اور اس کا ایندھن ہم جیسے نوجوان بنتے ہیں جو اپنا مستقبل ان جھوٹے نعروں اور فریبی لیڈروں کے پیچھے چل کر تباہ کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ آج 6 ستمبر کے قومی دن کے موقع پر ہم حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم وطن کے مخلص رہیں گے، ہمارا اور ہمارے دوستوں اور ساتھیوں کا آج کے بعد کسی بھی قوم پرست پارٹی یا تنظیم سے کسی قسم کا کوئی بھی تعلق نہیں ہوگا اور ہماری تمام طاقتیں اور زندگیاں پاکستان کے لیے وقف ہوں گی، پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد۔