کراچی (نمائندہ خصوصی) پاک امن ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے سابق صدرمملکت آصف علی زرداری کی والدہ زریں آراءکے ایصال ثواب کے لئے پاک امن سیکریٹریٹ پر فاتحہ خوانی کا اہتمام کیاگیا،ا س موقع پر چیئرمین پاک امن ویلفیئر سعید احمدبیگ نے مرحومہ زریں آراءکی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعاکرتے ہوئے کہاکہ ماں ایک ایسی ہستی ہے جو تمام عمر اپنے بچوں پر نچھاورکردیتی ہے ،ماں کا وجودکڑی دھوپ میںگھنی چھاﺅں کی طرح ہوتاہے،ماں کا بچھڑناایک بڑاصدمہ ہوتاہے ،ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سابق صدرمملکت آصف علی زارداری اور دیگر لواحقین کو کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت وتوفیق عطافرمائے۔اس موقع پر سید امتےازحسین شاہ، سید معراج احمد، سید شاہد علی، زبیراحمد،احمدبیگ، انس بیگ، راشدعلی، فرحان خان، سردارنوردین باریجہ، گلزاراحمدباریجہ، عبدالشکور باریجہ، شہاب الدین،حذیفہ احمد،رحمت علی عباسی،عبدالرحمان ملک، شیرمحمدبہلم، محمدآصف، رجب چانڈیو،بادشاہ خان،حنین راجپوت ودیگر بھی موجودتھے۔اس موقع پر لنگر کابھی اہتمام کیاگیا۔