کراچی (نمائندہ خصوصی) دنیا بھر میں رہائش کے قابل 173 شہروں کی فہرست میں کراچی 168 ویں پوزیشن پر ہے۔اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ (ای آئی یو)نے 2022 کے لیے رہائش کے قابل شہروں کی فہرست جاری کردی۔ فہرست میں دنیا بھر کے 173 شہروں کو شامل کیا گیا ہے۔ای آئی یو کی فہرست کے مطابق رہائش کے قابل شہروں کی فہرست میں آسٹریا کا دارالحکومت ویانا پہلے نمبر پر ہے۔
دوسرے نمبر پر ڈنمارک کا شہر کوپن ہیگن، تیسرے نمبر پر پرسوئٹزر لینڈ کا شہر زیورخ اور چوتھے نمبر پرکینیڈا کا شہر کیلگری شامل ہے۔پانچواں نمبر کینیڈین شہر وینکوور، چھٹا جینیوا ، ساتواں فرینکفرٹ اورآٹھویں نمبر پرٹورنٹو ہے جبکہ نویں نمبر پرایمسٹرڈیم اوردسویں نمبرپرجاپان کا شہر اوساکا ہے۔ رہائش کے قابل شہروں کی درجہ بندی میں کراچی 168 ویں نمبرپرہے۔فہرست میں شامل شہروں کی درجہ بندی طبی سہولیات، جرائم کی شرح، سیاسی استحکام، سرسبز جگہوں تک رسائی اور دیگر عناصر کو مدنظر رکھ کر کی گئی۔