اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو بتایا گیا کہ یکم مارچ 2022 سے 31 اگست 2023 تک 9 ارب61 کروڑ 61 ہزار44 روپے کے سرکاری اشتہارات دیئے گئے ہیں کمیٹی نے گزشتہ ڈیڑھ برس میں چینلزکوجاری کیے گئے اشتہارات کی تفصیلات طلب کرلیں ۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک کوریڈیو کی لاہورمیں 8 سوکنال اراضی 20 سال کی لیز پردی جا رہی ہے اراضی کی اس ڈیل سے فوری طور پر ریڈیو کو 2 ارب روپے ملیں گے ،کمیٹی نے ریڈیو پاکستان کی اراضی پبلک آکشن کے ذریعے لیز پر دینے کی سفارش کر دی کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن سینیٹر فوزیہ ارشدکی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقد ہوا ۔ کمیٹی میں یکم مارچ 2022 سے31 اگست 2023 تک میڈیا کو جاری اشتہارات کی تفصیل کمیٹی کے سامنے پیش کی گئیں جس میں بتایا گیا کہ اس عرصے میں9 ارب61 کروڑ 61 ہزار44 روپے کے سرکاری اشتہارات دیئے گئے پرنٹ میڈیا کو 3 ارب50 کروڑ52 لاکھ 93ہزار97 روپے کے اشتہارات دیئے گئے، جبک الیکٹرانک میڈیا کو4 ارب 79 کروڑ 62 لاکھ60 ہزار 102روپے کے اشتہارات دیئے گئے،وزارت اطلاعات کی جانب سے 6 ارب 13کروڑ 35 لاکھ 51 ہزار 323 روپے کے اشتہارات دیئے گئے،دوسرے محکموں کی جانب سے 3 ارب 47کروڑ 65 لاکھ 9 ہزار 721 روپے کے اشتہارات دیئے گئے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ جتنے بھی پیسے دیئے گئے یہ عوام کے ٹیکس کے پیسے ہیں،پچھلی حکومتوں نے کیا کیا وہ پوچھنا کمیٹی کاحق ہے جتنے دن میں محکمے کا وزیر ہوں کسی ادارے ،فرد کے ساتھ امتیازی سلوک اور ناانصافی نہیں ہوگی چیئرپرسن کمیٹی نے کہا کہ کسی چینل کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہئے، پی آئی او نے بتایا کہ ٹی وی چینل کی ریٹنگ اوراخبارکی سرکولیشن کے حساب سے ریٹ مقررکیا جاتا ہے،سینیٹر وقار مہدی نے کہا کہ پی ٹی آئی دورمیں ایک نجی ٹی وی اورن لیگ کے دور میں دوسرے نجی ٹی وی کو نوازا گیا،کمیٹی نے مختلف چینلز کے اشتہارات کے نرخوں کی تفصیلات طلب کر لیں قائمہ کمیٹی نے گزشتہ ڈیڑھ برس میں چینلزکوجاری کیے گئے اشتہارات کی تفصیلات طلب کرلیں بتایا جائے کس چینل کو کس ریٹ پر کتنے اشتہارات دیئے گئے،کمیٹی وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے کمیٹی کو بتایا کہ ریڈیوریٹائرڈ ملازمین کو اپریل، مئی، جون، جولائی ،اگست کی پنشن جاری کردی،حکومت کی مالی مشکلات کا سارا بوجھ ریڈیوپاکستان پرہی گرتا ہے، ریڈیوکی اراضی کے حوالے سے اسٹیٹ بینک سے بات چیت چل رہی ہے، اراضی کی لیزسے 2 ارب روپے ملیں گے۔ڈی جی ریڈیو نے کہا کہ ہم اراضی کوکمرشل ریٹ پر دینا چاہتے ہیں، اسٹیٹ بینک صنعتی ریٹ لگانا چاہتا ہے،کمیٹی نے ریڈیو پاکستان کی اراضی پبلک آکشن کے ذریعے لیز پر دینے کی سفارش کر دی ہے سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کوریڈیو کی لاہورمیں 8 سوکنال اراضی 20 سال کی لیز پردی جا رہی ہے اراضی کی اس ڈیل سے فوری طور پر ریڈیو کو 2 ارب روپے ملیں گے،ڈی جی ریڈیو نے بتایا کہ ریڈیو پاکستان کی آمدن میں اضافے کیلئے متعدد اقدامات پائپ لائن میں ہیں ریڈیو پاکستان اسلام آباد میں براڈکاسٹ ٹیکنالوجی پارک قائم کرنے جا رہا ہے پارک میں کئی غیر ملکی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔