اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ میں زیر التوائ مقدمات کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ دیکھنےمیں آیا ہے۔زیر التوائ مقدمات کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں 1 ماہ کے دوران 1579 زیر التوائ مقدمات میں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق زیر التوائ مقدمات کی تعداد 54 ہزار 965 سے بڑھ کر 56 ہزار 544 ہوگئی، سپریم کورٹ نے 31 اگست تک زیر التوائ مقدمات کی رپورٹ جاری کر دی۔سپریم کورٹ میں زیر التوائ سول پٹیشنز کی تعداد 30 ہزار 578 تک پہنچ گئی، زیر التوائ سول اپیلوں کی تعداد 9 ہزار 875 ہوگئی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عدالت عظمیٰ میں زیر التوائفوجداری درخواستوں کی تعداد 9 ہزار 384 ہے، زیر التوائ نظرثانی درخواستوں کی تعداد ایک ہزار 653 ہے۔سپریم کورٹ میں 25 از خود نوٹس اور ایک ریفرنس زیر التوائ ہے۔