اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)بیرک گولڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مارک بسٹو نے کہا ہے کہ پاکستان میں 7 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواہش مند ہیں،بیرک گولڈ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں، ریکوڈک میں دنیا کے بڑے تانبے اور سونے ذخائر ہوسکتے ہیں،بیرک گولڈ پاکستان میں واحد سب سے بڑی نجی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے،ریکوڈک سے تانبے کے بڑے ذخائر حاصل ہوسکتے ہیں،تانبے توانائی کی ٹرانسمیشن میں سب سے اہم ذریعہ ہے، ریکوڈک پر 2028 میں کان کنی کا باقاعدہ آغاز ہوجائے گا،ریکوڈک میں 50 فیصد حصہ حکومت پاکستان اور حکومت بلوچستان کا ہے، ریکوڈک میں سعودی عرب کی حکومت بھی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔