اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی نے کہا ہے کہ وطن کے لیے قربانیاں دیں آج بھی ہیرو ہیں،6 ستمبر کے دن کا جذبہ کہیں نہیں دیکھا آج بھی لوگ ایسے ہی قربانیوں کے لیے تیار ہیں ، تاریخ انہی لوگوں کو یاد کرتی ہے جو وطن کے لیے قربانی دیتے ہیں۔اسلام آباد ماڈل کالج برائے طالبات ایف سکس ٹو میں یوم دفاع کے حوالے سے مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت مدد علی سندھی نے کہا کہ طالبات نے ملی نغموں سے چار چاند لگا دئیے ہیں ہمارے نوجواں نسل باشعور ہے، وطن اور دین کے ساتھ لگا گہرا ہے،انہوں نے کہا کہ تاریخ انہی لوگوں کو یاد کرتی ہے جو وطن کے لیے قربانی دیتے ہیں جنہوں نے وطن کے لیے قربانیاں دیں آج بھی ہیرو ہیں کل بھی ہیرو ہوں گے،6 ستمبر کے دن مجھے آج بھی یاد ہے وہ جذبہ کہیں نہیں دیکھالوگ وطن کے لیے جان دینے کو تیار تھے، مدد علی سندھی نے کہا کہ آج بھی لوگ ایسے ہی قربانیوں کے لیے تیار ہیں ،شہدا کی بہادری پر دشمن بھی پریشان تھا، اس کالج کو دیکھ کر خوش ہوا ہوں، کالج میں تحرک آزادی ماضی سے بہت دور ہوتے جا رہے ہیں، ہمیں یاد کرنا پڑے گا کہ پاکستان کی آزادی میں کن کن لوگوں نے حصہ لیاآج ہر جگہ سکول کالجز ہیں، معیار تعلیم درست کرنا پڑے گا، انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر ہر سکول میں جاتا ہوں، مسائل معلوم کرتا ہوں، ہو سکتا ہے پہلے یہ روایات نہ ہوں، اے سی والے کمروں سے نکلنا ہو گا کہ مسائل کا علم ہو سکے،وزیر تعلیم نے کہا کہ بنیادی سہولیات کا ہونا ضروری ہے، فنڈز موجود ہیں،توجہ دینا ہو گیچھ ستمبر کے حوالے سے پروفارمنس دینے والی بچیوں کو سرٹیفکیٹس دیں گے، سکول ایسا ہونا چاہیے جہاں ہم اپنے بچوں کو داخل کروا سکیں، بیوروکریٹ بھی اپنے بچے یہاں داخل کروائیں،تعلیم کے سوا ہمارے پاس ترقی کا کوئی اور راستہ نہیں ہے۔