کراچی(نمائندہ خصوصی)کراچی کو پانی کی فراہمی کے منصوبے "کےفور” کے لئے وفاقی حکومت نے رواں سال بجٹ میں جتنی رقم مختص کی ہے اس لحاظ سے یہ آئندہ دس سال میں بھی مکمل نہیں ہو سکے گا۔260 ایم جی ڈی پانی دریائے سندھ سے کینجھر جھیل کے ذریعے کراچی تک پہنچایا جائے گارواں سال وفاقی حکومت نے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام میں اس کے لئے 15(پندرہ ) ارب روپے رکھے ہیں جبکہ کے فور منصوبے پر لاگت کا مجموعی تخمینہ270 ارب تک پہنچ گیا ہے جس میں 125 ارب روپے واپڈا،52 ارب پاور گرڈ اسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائینوںِمحکمہ آبپاشی 43 ارب اور پمپنگ اسٹیشن سے شہر میں پانی سپلائی کے لئے 52 ارب روپے کا تخمینہ ہے یہ تمام ایسٹیمیٹ نظر ثانی پی سی ون کے بعد کے ہیں۔