اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)وفاقی حکومت نے توانائی کے شعبے میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاون کا اعلان کر دیا ،آئیسکو ریجن میں بجلی چوروں، سہولت کاروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کی حکمت عملی تیارکرلی،ذرائع کے مطابق فیلڈ فارمیشنز کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں، بجلی میٹرز کی چیکنگ ہوگی،آئیسکو افسران کے گھروں اور کالونیوں میں تنصیب میڑوں کو چیک کیا جائے گا،بجلی چوری میں ملوث ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی ہوگی،بجلی چور سستی اور بلا تعطل بجلی کی فراہمی میں رکاوٹ ہیں،وفاقی حکومت کے کریک ڈاون فیصلہ کے بعد آئیسکو نے گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔