کراچي (نمائندہ خصوصی )
چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے تمام محکموں کے سیکریٹریز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے سال 2022-23 کے تمام منصوبوں کی PC-I کاغذ کے بجائے آن لائن محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو منظوری کے لئے بھیجے جائیں۔ یہ بات انہونے آج ڈنیٹائیزیشن آف پلاننگ پراسیس کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں چیئرمین پلاننگ بورڈ سید حسن نقوی، سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن محمد حنیف چنہ، سیکریٹری سروسز محمد سلیم راجپوت، سیکریٹری خزانہ ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری بلدیات سید نجم احمد شاہ سمیت تمام محکموں کے سیکریٹری شریک ہوئے۔ اجلاس چیئرمین پلاننگ بورڈ سید حسن نقوی نے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے ڈجیٹل PC-I (پلاننگ کمیشن/ پراجیکٹ سائیکل فارم 1, ایک پراجیکٹ دستاویزات ہے جس میں پروجیکٹ کے تقریباً تمام پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا ہے) فارمیٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کے محکمہ پلاننگ نے منصوبوں کے منظوری کے لئے ڈجیٹل سافٹویئر بنایا ہے جس کے تحت اب تمام محکمے اپنے دفاتر سے آن لائین PC-I بھیج کر منصوبوں کی منظوری لیں گے جس کے لئے تمام سیکریٹریز کے ڈجیٹل آئی ڈی بھی بنائی گئے ہے اور محکمے کی طرف سے فوکل پرسن بھی مقرر کئے گئے ہیں، سید حسن نقوی نے مزید بتایا کے محکمہ پلاننگ تمام سیکریٹریز اور متعلقہ افسران کو اس حوالے سے تربیت بھی فراہم کرے گا۔
اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ مالی سال 2022-23 میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 332 بلین روپے رکھے گئے ہیں، مالی سال 2022-23 میں 4100 سے زائد ترقیاتی منصوبے ہیں۔ انہونے مزید کہا کے تمام سیکریٹری اب PC-I آن لائین جمع کروانے کے پابند ہونگے، ٹیکنالوجی کے استعمال سے شفافیت بڑھے گی اور منصوبوں کی تکمیل کو آسانی سے مانیٹر کیا جا سکے گا۔ انہوں نے تمام سیکریٹریز کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کے منصوبوں کو وقت پر مکمل کیا جائے اور کوالٹی کو یقینی بنایا جائے۔