اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی)نگران حکومت کے تجویز کردہ 9 افسران کے نام الیکشن کمیشن نے مسترد کر دیئے، 6 سیکریٹری اور 3 ڈپٹی کمشنرز کے ناموں پر الیکشن کمیشن کو اعتراض ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے نگراں حکومت کی جانب سے بھیجے گئے 6 سیکریٹری اور 3 ڈپٹی کمشنرز کے ناموں کو مسترد کردیا ہے۔ تجویز کردہ سیکریٹری خزانہ کاظم جتوئی کے نام پر الیکشن کمیشن کو اعتراض ہے۔کمشنرکراچی اقبال میمن کو سیکریٹری داخلہ لگانے کی تجویز مسترد کردی گئی ہے۔ نیاز احمد عباسی کو سیکریٹری آبپاشی لگانے کی تجویز بھی الیکشن کمیشن کی پسندیدگی نہیں حاصل کرسکی جب کہ ناصرعباس سومرو کو سیکریٹری خوراک لگانے کی تجویز بھی رد کر دی گئی ہے۔شیریں مصطفیٰ کو سیکریٹری لگانے کی تجویز الیکشن کمیشن کے لیے قابل قبول نہیں۔ نجم احمد شاہ کو سیکریٹری فاریسٹ لگانے کی تجویز بھی قبولیت حاصل نہیں کرسکی۔فہد غفار سومرو کو ڈپٹی کمشنر سینٹرل لگانے کی تجویز کو الیکشن کمیشن موزوں نہیں سمجھتا۔ جواد مظفر کو ڈپٹی کمشنر کورنگی تعینات کرنے کی تجویز کو بھی مسترد کردیا گیا ہے۔اس کے علاوہ لال ڈنو منگی کو ڈپٹی کمشنر مٹیاری لگانے کی تجویز شرف قبولیت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ الیکشن کمیشن نے اعتراض لگا کر 9 تجویز کردہ افسران کے نام حکومت کو واپس بھیج دیے ہیں۔tegory