لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے گزشتہ روز پنجاب کے انسپکٹر جنرل پولیس عثمان انور سے ملاقات کی ہے ۔ امریکی مشن کے ترجمان جوناتھن لالی کے مطابق ملاقات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں میں تعاون، قانون کی حکمرانی کے احترام، انسانی حقوق کے تحفظ، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ وارانہ صلاحیت کو مضبوط بنانے میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خواتین اور لڑکیوں کے لیے انصاف تک رسائی کے عمل کو بڑھانے اور پولیس فورس میں صنفی نمائندگی کو یقینی بنا نے پربھی بات چیت کی گئی ۔