کراچی( کامرس رپورٹر )
اوپن مارکیٹ میں ڈالرایک دن میں چھ روپے سستا ہو کر تین سوبائیس روپے پر آ گیا جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈالرکی بڑھتی قیمت کوریورس گیئرلگ گیا ، کاروبار ہفتے کے دوسرے روز پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مستحکم دیکھنے میں آیا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر تقریبا چھ روپے سستا ہو کر تین سو بائیس روپے پر کی سطح پر آگیا، فاریکس ڈیلز کا کہنا تھا کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ تیزی سے گرنا شروع ہو گیا ہے، ابتک مارکیٹ میں تقریبا چھ روپے کی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔انٹربینک میں ڈالر کی اڑان جاری ہے، امریکی ڈالر ایک روپے اکیتیس مہنگا ہو کر تین سوچھ روپے پچیانوے پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ بینکس ایل سیز کھولنے کیلئے درآمد کنندگان کو ڈالر تین سو سات روپے پینتالیس پیسے میں فروخت کر رہے ہیں۔