سرینگر(نمائندہ خصوصی) غیرقانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں کشمیر میں 6 ستمبر کو یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹرزچسپاں کئے گئے ہیں۔سرینگر کے مختلف علاقوں میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پوسٹرز چسپاں کئے گئے ہیں ۔پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ "وہ وقت دور نہیں جب کشمیر آزاد ہوگا اور کشمیری عوام کو ان کے حقوق ملیں گے ، دشمن کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا ، بہتر ہے کہ وہ اپنا مذموم ایجنڈا ترک کر کے جموں کشمیر پر اپنا غیر قانونی قبضہ ختم کر دے”۔