لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب کے سرکاری افسران کیلئے سینئر پوسٹ الاونس اب پنشن کا حصہ نہیں ہوگا۔رپورٹ کے مطابق پنجاب کے سرکاری افسران کیلئے سینئر پوسٹ الاونس پنشن کا حصہ نہیں ہوگا، سینئر پوسٹ الاونس اعلی افسران کے لئے مختص ہے۔ سینئر پوسٹ الاونس کو پنشن کا حصہ نہ بنانے کے لئے قواعد میں ترمیم کی جائے گی۔محکمہ خزانہ نے سینئر پوسٹ الاونس کو پنشن کا حصہ نہ بنانے کی سمری تیار کرلی ہے،سمری کی حتمی منظوری پنجاب کا بینہ دے گی۔