اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے نگران حکومت کا بجلی بلوں میں ریلیف کا پلان رد کردیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پلان میں بتایا گیا تھا کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف سے ساڑھے 6 ارب روپے سے کم کا اثر پڑےگا، آئی ایم ایف نے پلان مسترد کرتے ہوئے 15 ارب روپے سے زائدکا اثر بتایا۔ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف نے 15 ارب کی مالیاتی گنجائش پوری کرنےکا پلان بھی مانگ لیا ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ پلان شیئر کیا جانا ہے جس کے باعث تاخیر ہو رہی ہے، نیا پلان شیئر ہونے پر آئی ایم ایف حکام اور وزارت خزانہ دوبارہ بات کریں گے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے بجٹ سے آوٹ نہ ہونے کی آئی ایم ایف کویقین دہانی کرائی گئی ہے، بلوں کو 4 ماہ میں وصول کرنے کے لیے بھی آئی ایم ایف سے درخواست کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بلوں کی اقساط میں وصولی کے پلان پر آئی ایم ایف سے دوبارہ بات کی جائے گی۔