اسلام آبا د(نمائندہ خصوصی)نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت توانائی پر اجلاس ہوا جس میں نگران وزیر توانائی محمد علی اور وزارت توانائی کے حکام نے شرکت کی، اجلاس میں بجلی کے بلوں میں رعایت اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا، نگران وزیر توانائی محمد علی نے وزیر اعظم کو بلوں میں ممکنہ ریلیف سے متعلق آگاہ کیا، آئی ایم ایف کی گائیڈ لائن کی روشنی میں ریلیف سے متعلق غور کیا گیا ،ملک میں توانائی کی ضروریات اور توانائی کی بچت سے متعلق بھی ملاقات زیر غور آئے، وزیر اعظم کی توانائی کی بچت اور بجلی چوری کی روک تھام کے اقدامات کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔