لاہور (نمائندہ خصوصی) نگران وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کے وژن کے مطابق ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے موثر پالیسی تشکیل دے رہے ہیں، پاکستان کے فارما سیکٹر میں بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے ،ادویات کی برآمدات کو بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی تشکیل دی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ایئرپورٹ پر کورنٹاین ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پرتقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نگران وفاقی وزیر ندیم جان نے کہا کہ عوام کو بیماریوں سے بچانے کیلئے مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے،کسی بھی ناگہانی وباﺅں سے نمٹنے کیلئے بارڈر ہیلتھ سروسز کو مضبوط بنانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے ،انٹر نیشنل ایئرپورٹس داخلی خارجی راستوں پر وباﺅں کی نگرانی کے نظام کو مزیز مضبوط کر رہے ہیں،انٹر نیشنل ہیلتھ کی سفارشات پر عملدرآمد کو یقینی بنارہے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گلوبل ہیلتھ سکیورٹی ایجنڈے پر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا ،پاکستان کی میزبانی میں منعقدہ کانفرنس میںدنیا بھر سے صحت عامہ کے ماہرین شرکت کریں گے ،،گلوبل ہیلتھ سکیورٹی کی میزبانی پاکستان کیلئے اعزاز کی بات ہے،اس کانفرنس کے انعقاد سے صحت کے شعبے میں بہتری اور ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی ۔علاوہ ازیںوفاقی وزیر صحت سے فارما ایکسپورٹرز نے بھی ملاقات کی ۔انہوں نے کہا کہ فارما ادویات کی برآمدات کو بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی تشکیل دے ،نگران وزیراعظم کے وژن کے مطابق ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے موٹر پالیسی تشکیل دے رہے ہیں،پاکستان ہماری پہچان ہے،پاکستان کی خوشحالی کیلئے سنجیدہ اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں،برآمدات میں اضافہ کیلئے انڈسٹری کو ادویات کی کوالٹی کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق بنانا ہو گا ،فارما کو کو ڈریپ کی جانب سے ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے ادویات کی رجسٹریشن میں سہولت فراہم کی گئی ہے ،فارما سیکٹر کو 713 ملین ڈالر ایکسپورٹ کو بڑھا کر 1 بلین ڈالر تک لانے کا ہدف دیا ہے جس کی صلاحیت موجود ہے، ڈریپ کی کارکردگی کو مزیز بڑھانے کیلئے اصلاحات کر رہے ہیں،اصلاحات کی بدولت برآمدات میں مزید اضافہ ہو گا ، ڈریپ میں ان لائن سسٹم متعارف کر وا دیا ہے، اس سسٹم کے ذریعے ریگولیٹری منظوری لے سکتے ہیں۔