اسلام آبا د( نمائندہ خصوصی)گلگت بلتستان کی کابینہ میں اضافہ کر دیا گیا،وزیر اعلی گلگت بلتستان کے چار نئے معاونین خصوصی مقرر،نوٹیفیکشن جاری. 25 سالہ زبیح اللہ پاکستان کی تاریخ کے کم عمر ترین صوبائی وزیر بن گئے وزیراعلی کا معاون خصوصی برائے کامرس و یوتھ افیئرز مقرر کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق گلگت بلتستان کی کابینہ میں اضافہ کر دیا گیا وزیر اعلی گلگت بلتستان نے اپنے چار نئے معاونین خصوصی مقرر کر دیئے ،چلاس سے تعلق رکھنے والے25 سالہ زبیح اللہ پاکستان کی تاریخ کے کم عمر ترین صوبائی وزیر بن گئے. زبیح اللہ کو وزیراعلی کا معاون خصوصی برائے کامرس و یوتھ افیئرز مقرر کیا گیا۔دیگر میں مولانا سرورشاہ کو وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے منرلز، سینئر صحافی ایمان شاہ کو وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے محکمہ اطلاعات، مقرر کردیا گیا.حسین شاہ کو کو وزیراعلی کے معاون خصوصی برائے ایری گیشن کا قلمدان سونپا گیا، نئے معاونین کو صوبائی وزیر کے برابر مراعات حاصل ہونگیں۔