اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) سینیٹ امور کشمیر کمیٹی کا اجلاس سیکرٹری کی عدم موجودگی کی وجہ سے موخر کردیا گیا ،کمیٹی کی رکن سینیٹر شیری رحمٰن نے اجلاس سے احتجاجا واک اوٹ کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی سیکرٹری کا انتظار نہیں کرسکتی ہے۔سوموار کے روز امور کشمیر کمیٹی کا اجلاس چیرمین پروفیسر ساجد میر کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ گلگت بلتستان کے حکام نے شرکت کی اجلاس میں سیکرٹری کشمیر افیرز کی عدم موجودگی پر کمیٹی کی رکن سینیٹر شیری رحمٰن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیکرٹری اجلاس کو اہمیت نہیں دیتے ہیں تو ہمیں بھی اجلاس کو ملتوی کردینا چائیے اس موقع پر حکام نے بتایا کہ سیکرٹری کسی میٹنگ میں مصروف ہیں جس پر سینیٹر شیری رحمٰن نے احتجاجاً کمیٹی کے اجلاس سے واک آوٹ کرتے ہوئے کہا کہ اگر سیکرٹری اجلاس کو اہمیت نہیں دیتے ہیں تو ہم بھی اجلاس نہیں کریں گے اس موقع پر چیرمین کمیٹی نے کہا کہ آج کے ایجنڈے میں نیلم جہلم پراجیکٹ اور سی پیک کے حوالے سے بریفنگ تھی تاہم متعلقہ وزارت کے سیکرٹری کی عدم موجودگی کی وجہ سے اجلاس نہ ہوسکا ہے۔