فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)نگران حکومت کا چاپان سمیت دیگرجاپان سمیت دیگر غیر ممالک میں سرمایہ کاری کو پاکستان میں بھرپور طریقے سے فروغ دینے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے جاپان میں پاکستانی بزنس ٹائیکون چوہدری آصف محمود کو صنعتی سفیر کی ذمہ داریاں تفویض کردی ہیں آن لائن کے مطابق اس کا فیصلہ وزیر اعظم پاکستان سے چوہدری آصف محمود کی دوطرفہ ملاقات کے فوری بعد وزیراعظم ہا¶س کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن میں کیا گیا۔ جس میںچوہدری آصف محمود نے ایمبیسڈر ایف لارج کی ذمہ داریوں کو قومی فرض قرار دیا ہے۔ جاپان میں پاکستانی بزنس ٹائیکون چوہدری آصف محمود کاکہنا ہے کہا کہ وہ پاکستان کے معاشی بحران میں جاپان سے بھرپور سرمایہ پاکستان لانے کے لئے سخت محنت کریں گے۔ اس حوالے سے انہوں نے جاپان میں سرمایہ کاروں کا اجلاس آئندہ چند روز میں بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔جاپان اور مڈل ایسٹ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے اس امر پر وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ اورچوہدری آصف محمود کو دلی مبارکباد دی ہے۔