حیدر آباد (نمائندہ خصوصی) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہاں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھٹ شاہ میں شاہ لطیف بھٹائی کے تین روزہ عرس کے آخری روز شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نگران حکومت کا کام الیکشن کمیشن کو سپورٹ کرنا ہے، مہنگائی کا طوفان ہے، عوام نگرانی حکومت سے سوال کرتے ہیں۔گورنر سندھ نے کہا نوازشریف سے ملاقات سیاسی نہیں سماجی تعلقات پر تھی، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر کام کرنا ہوگا، گزشتہ بارشوں نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا، کراچی میں بجلی کا شدید بحران ہے۔کامران ٹیسوری نے مزید کہا ملکی وقار کے لئے زرداری، نواز شریف سے ایک نہیں دس ملاقاتیں کرنے کو تیار ہوں، شاہ لطیف کی درگاہ پر عوام کے میلے ہیں، ان کی تعلیم پرعمل کرنا ہوگا۔