فیصل آباد(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر وسابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خا ن آئندہ ہفتے سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف کےلئے لندن جائیں گے اور میاں نواشریف کی وطن واپسی کے آئندہ 2024میں متوقع جنرل انتخابات کے سلسلہ میںمعاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔آن لائن کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر وسابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خاں آئندہ ہفتے لندن جارہے ہیں بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف نے اپنیپاکستان واپسی کے جنرل انتخابات کے سلسلہ میںمعاملات کو حتمی شکل دےنے کےلئے ایک اہم اجلاس لندن طلب کیا ہے جس میں رانا ثنائاللہ، خواجہ آصف خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر اہم رہنماﺅں شرکت کےلئے لندن جارہے ہیںگے یاد رہے کہ سابق وریز اعظم مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں شہبازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پہلے ہی لند ن میں موجود ہیں اجلاس میں میاں نوازشریف کی وطن واپسی سمیت اہم فیصلے متوقع ہیں۔