کراچی (نمائندہ خصوصی) الیکشن کمیشن نے تین سال سے صوبوں میں تعینات افسران کی خدمات وفاق کے حوالے کئے جانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جو کہ سندھ میں عرصہ دراز سے تعینات پولیس افسران کیلئے پریشانی کا باعث بن چکا ہے اور وہ سفارشات کے حامل ہونے کے باوجود محض بے بسی کی تصویر بنے اس تماشے کو دیکھ رہے ہئیں اور دوسری جانب سندھ کے پولیس افسران نے اپنے زمینی آقاوں کی خدمات حاصل کر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کو معطل کروانے کیلئے کوششیں شروع کر دی ہیں جبکہ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ میں عرصہ دراز سے تعینات افسران کی ایک بڑی تعداد وفاق رپورٹ کرے گی اور پھر بلوچستان اور پنجاب سے تعلق رکھنے والے پولیس افسران کو کراچی سمیت سندھ بھر میں تعینات کر کے الیکشن کی شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا۔