کراچی (کامرس رپورٹر) ملکی صرافہ مارکیٹوں میں گذشتہ 5دنوں کے دوران ایک تولہ سونا6800روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت2لاکھ33ہزار روپے سے بڑھ کر2لاکھ39ہزار800روپے ہو گئی اسی طرح5830روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ99ہزار760روپے سے بڑھکر2لاکھ5ہزار590روپے پر جا پہنچی جبکہ عالمی مارکیٹ میں 30ڈالر کے نمایاں اضافے سے فی اونس سونا1915ڈالر سے بڑھ کر1945ڈالر ہو گئی۔