کراچی (کامرس رپورٹر)انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے سامنے پاکستانی روپیہ بد ترین گراوٹ کا شکار رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر3.55روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قدر302.25ڈالر سے بڑھ کر305.80ڈالر ہو گئی اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں 13روپے کے ریکارڈ اضافے سے ڈالر کی قدر315روپے سے بڑھ کر328روپے کی سطح پر جا پہنچی۔ فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں 12روپے اور برطانوی پونڈ کی قدر میں 15روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قدر343روپے سے بڑھ کر355روپے ہو گئی اسی طرح برطانوی پونڈ کی قدر400روپے سے بڑھکر415روپے پر جا پہنچی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدر مستحکم رہی جبکہ یورو اوربرطانوی پونڈ2روپے مہنگا ہو گیا۔