لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 84 افراد ڈینگی کا شکارہوگئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ڈینگی نے شدت اختیارکرلی،محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 84 مریض ڈینگی کا شکارہوگئے۔ڈینگی کے لاہورمیں 37،راولپنڈی 27،ملتان،فیصل آباداورگوجرانوالہ میں چار چار کیس رپورٹ ہوئے۔شیخوپورہ، قصور، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال اور پاکپتن میں دو دو مریض سامنے آئے۔صوبے میں ڈینگی مریضوں کی مجموعی تعداد1351تک پہنچ گئی ہے۔