اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں سالانہ بنیادوں پر40 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں پاکستان کے تجارتی خسارہ کاحجم 3.763 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 40 فیصدکم ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک کا تجارتی خسارہ 6.302 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا، اگست میں ملکی تجارتی خسارہ کاحجم 2.126 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جو جولائی کے مقابلہ میں 30 فیصدزیادہ اورگزشتہ سال اگست کے مقابلہ میں 40 فیصدکم ہے، جولائی میں ملک کا تجارتی خسارہ 1.637 ارب ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 3.571 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملکی برآمدات کاحجم 4.431 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6 فیصدکم ہے، گزشتہ سال کی اسی مدت میں ملکی برآمدات کاحجم 4.733 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیاتھا، اگست میں ملکی برآمدات کاحجم 2.363 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوجولائی میں 2.068 ارب ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 2.483 ارب ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملکی درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر26 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی، جاری مالی سال کے پہلے دوماہ میں ملکی درآمدات کاحجم 8.194 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 11.035 ارب ڈالرتھا، اگست میں ملکی برآمدات کاحجم 4.489 ارب ڈالررہا جو جولائی میں 3.705 ارب ڈالر اورگزشتہ سال اگست میں 6.054 ارب ڈالرتھا۔