دارالسکون ذہنی و جسمانی معذور افراد کی شب و روز خدمت میں مصروف عمل ہے سسٹر کیتھرین ادارے میں آنے والے ہر فرد کا اپنے بچوں کی طرح خیال رکھتی ہیں ان خیالات کا اظہار
چیئرپرسن ایم کے پی کارپوریٹ گروپ ثنا عقیل نے دارالسکون کے دورہ کے موقع پر کیا انہوں نے کہا کہ دارالسکون معاشرے کے ٹھکرائے ہوئے لوگوں کو اپناتا ہے انہوں نے ادارے کی روح رواں سسٹر کیتھرین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی دکھی انسانیت کے خدمت کے عمل میں ایم کے ہی کارپوریٹ گروپ کا ہرممکن تعاون ہمیشہ رہے گا دورے کے موقع پر ثنا عقیل نے سسٹر کیتھرین کو وہاں موجود اسپیشل افراد کے لئے ان کی ضروریات کا سامان نقد عطیہ پیش کیا.