لاہور ( نمائندہ خصوصی) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الہٰی کو گرفتار کرنے پر ان کی اہلیہ نے لاہور ہائی کورٹ میں حبس بےجا اور توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔درخواست میں نگراں حکومت پنجاب، چیف سیکریٹری، آئی جی پنجاب سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔پی ٹی آئی صدر کی اہلیہ کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ہائی کورٹ نے پرویز الہٰی کو نظر بند کرنے سے روک دیا تھا اور عدالت نے ڈی آئی جی آپریشنز اور ایس پی سکیورٹی کو سابق وزیر اعلٰی کو بحفاظت گھر پہنچانے کا حکم دیا تھا۔ پرویز الٰہی کو عدالتی حکم کے باوجود گرفتار کرنا توہین عدالت ہے،لہذاعدالت ذمہ داروں کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا حکم دے۔