اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمداللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سچا عاشق رسول مرتو سکتا ہے کسی لعنتی گستاخ رسول کے لعنتی وکیل کو اپنا وکیل نہیں بنا سکتا ،اصلی دجال کے حامیوں نے سیاسی دجال کے لئے وکیل کا بندوبست کیا ہے ،سیاسی ملعون نے سلمان رشدی جیسے ملعون کے وکیل کو اپنا وکیل بنا کر اصل چہرہ دکھا دیا ہے ،عالمی عدالت انصاف میں عمران نیازی کا کیس لیجانے کا مطلب پاکستان پر باہر سے 9 مئی جیسا حملہ کرانا ہے،انہوں نے کہا کہ یہودی کی بیٹی سے شادی، اسرائیل کی حکومت کی طرف سے رہائی کا مطالبہ ہونے کے بعد اب عالمی عدالت انصاف جانا اور ملعون سلمان رشدی کے وکیل کو اپنا وکیل بنانا، کسی کو اب بھی شک ہے تو وہ بھی اسی ٹولے کا حصہ ہے ،عمران نیازی کو شاتم رسول کا وکیل بچا سکتا ہے یہ سوچ ہی لعنتی اور ملعون ہے ،لعنتی سلمان رشدی کا لعنتی وکیل ایک سیاسی لعنت کا وکیل بن کر پاکستان اور اداروں کے خلاف جھوٹ کا گند پھیلائے گا ،کوئی شک نہیں رہا، عمران نیازی اسرائیل کا ایجنڈا ہے جن کی نظریں فوج اور جوہری ہتھیاروں پر ہیں ،عمران نیازی کو پاکستان میں خانہ جنگی کرانےکی سازش کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے،ملعون گستاخ رسول کو اپنے گھر میں پناہ دی۔