واشک (نمائندہ خصوصی) ترجمان محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق بلوچستان کے ضلع واشک میں ایک کارروائی میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی بسیمہ کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کی گئی، جہاں سی ٹی ڈی نے ایک مکان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کر دی۔ترجمان کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گرد مارے گئے جبکہ انکے دیگر ساتھی فرار ہو گئے، سی ٹی ڈی نے مکان کی تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ گولہ و بارود بر آمد کر لیا۔ترجمان کا مزید کہناہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانے سے ابوبکر نامی شخص بازیاب کرالیا گیا جو ا ایک ماہ قبل اغواکیا گیا تھا۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل اور فرار ہونے والے انکے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔