لاہور (نمائندہ خصوصی) پی ڈی ایم اے نے تمام بڑے دریاوں کے بالائی علاقوں میں 6 ستمبر تک موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے تاہم پانی کے بہاﺅ میں مسلسل کمی آرہی ہے، گنڈا سنگھ والا، ہیڈ سلیمانکی اور ہیڈ اسلام کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہا 50 ہزار 508کیوسک ہے، ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 67ہزار 110 اور اخراج 53 ہزار188 کیوسک ہے جبکہ ہیڈ اسلام کے مقام پر پانی کا بہا 72ہزار 316کیوسک ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دیگر دریاں میں پانی کا بہا نارمل ہے جبکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ تمام بڑے دریاں کے بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں۔