اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں فوجی قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں صدرِ مملکت عارف علوی نے اس خود کش حملے میں قیمتی جانی نقصان پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی بہادر فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے یہ بھی کہا ہے کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کوششیں جاری رہیں گی۔