کراچی (کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت نے 5 سرکاری املاک گروی رکھ کر سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ کے قانونی رکاوٹ کے بغیر حصے، اسلام آباد ایکسپریس ہائی وے، اسپورٹس کمپلیکس، مکران ہائی وے کو گروی رکھ کر سکوک بانڈ جاری ہونگے۔
ذرائع نے بتایا کہ کراچی پورٹ کی ایسٹ اینڈ ویسٹ وہارف کو بھی گروی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایاکہ کابینہ نے سکوک بانڈز جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔سکوک بانڈز سے مقامی قرضوں کا بوجھ بھی کم ہو گا۔